دنیا

آج ٹی وی دیکھنا آپ کو بہت مزہ آئے گا٬ ٹرمپ کا بڑا اعلان

نو منتخب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے حلف اٹھانے سے پہلے واشنگٹن میں ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ وہ جو بائیڈن کے تمام ایگزیکٹو آرڈرز کو منسوخ کر دیں گے۔

انہوں نے ٹک ٹاک کو بحال کرنے کا اعلان کیا اور کہا کہ مجھے یہ ایپ پسند ہے ۔ اسکے پچاس فیصد شیئر امریکہ کو ملنا چاہیئے۔

انہوں نے کہا کہ ہم نے الیکشن میں بڑی مشکل سے کامیابی حاصل کی ہے، امریکہ کو ایک بار پھر عظیم بنانے جارہے ہیں۔ملک کو بدنام اسٹیبلشمنٹ سے نجات دلائیں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ امریکی سرحدوں کو محفوظ بنائیں گے اور دراندازی روکیں گے۔

میرے صدارت سنبھا لنے سے پہلے ہی تبدیلیاں آرہی ہیں، ہم تاریخی رفتار اور طاقت سے کام کریں گے

جواب دیں

Back to top button