سیاسیات

شیر افضل مروت کو شوکاز نوٹس جاری

پاکستان تحریک انصاف نے پارٹی رہنما اور ممبر قومی اسمبلی شیر افضل مروت کو شوکاز نوٹس جاری کر دیا۔

شیر افضل مروت کو پارٹی ڈسپلن کی خلاف ورزی پر شوکاز نوٹس جاری کیا گیا۔

شوکاز نوٹس میں کہا گیا ہے کہ شیر افضل مروت کو بطور ممبر اسمبلی و کور کمیٹی مذاکراتی عمل کا مکمل ادراک ہے، بطور ممبر اسمبلی و کور کمیٹی شیر افضل مروت کو کسی مذاکراتی ٹیم ممبر کے خلاف بیان نہیں دینا چاہیے۔

نوٹس میں کہا گیا ہے کہ شیر افضل مروت نے جاری مذاکرات کے حوالے سے بھی سخت کمنٹس دیے، شیر افضل مروت نے ایسے بیانات دے کر پارٹی پالیسی کی خلاف ورزی کی ہے۔

جواب دیں

Back to top button