دنیا
پارلیمنٹ کے فیصلے کی روشنی میں مارشل لا اٹھا لوں گا: صدر یون سوک یول
اطلاعات کے بعد جنوبی کوریا کے صدر یون سوک یول نے کہا ہے کہ وہ پارلیمنٹ کے فیصلے کے بعد مارشل لا اٹھا لیں گے۔ اس سے پہلے جنوبی کوریا کے صدر نے ملک میں مارشل لا نافذ کرنے کا اعلان کیا تھا۔ تاہم پارلیمنٹ نے اس مارشل لا کے خاتمے کے حق میں ووٹ دیا ہے۔
ابھی جنوبی کوریا کی فوج کا مؤقف واضح نہیں ہے کہ وہ صدر کے اس اعلان پر کیا رائے رکھتی ہے۔
خبر رساں ادارے اے ایف پی کے مطابق جیسے ہی صدر نے مارشل لا کا صدارتی حکمنامہ واپس لینے کا اعلان کیا تو پارلیمنٹ کے سامنے عوام نے جشن منانا شروع کر دیا۔