فن اور فنکار

مبینہ نازیبا ویڈیو اور تصاویر لیک پر متھیرا کا ردعمل آگیا

پاکستانی سوشل میڈیا اسٹارز ایک کے بعد ایک ”ڈیٹا بریچ“ کا شکار ہو رہے ہیں، مناہل ملک اور امشا رحمان کے بعد اب ٹی وی شو کی مشہور میزبان اور سوشل میڈیا انفلوئنسر متھیرا کی غیر اخلاقی ویڈیوز اور تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہیں۔ لیکن متھیرا نے ان تصاویر اور ویڈیو کو اے آئی سے تخلیق شدہ قرار دیا ہے۔

سوشل میڈیا پر کچھ صارفین کی جانب سے متھیرا سے منسوب نازیبا ویڈیوز اور تصاویر شئیر کی جا رہی ہیں، لیکن ان تصاویر اور ویڈیوز کی صداقت کے حوالے سے ابہام بھی نظر آیا۔
معروف اداکارہ اور ٹی وی شو کی میزبان اپنی بولڈ عوامی شخصیت کے لیے مشہور ہیں اور طویل عرصے سے پاکستانی میڈیا کے منظر نامے میں تعریف اور تنقید کا نشانہ بنی ہوئی ہیں۔ اپنے ماڈلنگ کیریئر سے لے کر مانع حمل مصنوعات کے اشتہار تک متھیرا نے پاکستانی انڈسٹری کے روایتی اصولوں کی خلاف ورزی کی ہے
ان کے جرات مندانہ بیانات نے انہیں پاکستان بھر میں مشہور کیا، جہاں کے قدامت پسند معاشرے میں کچھ مخصوص موضوعات پر ان کے جرات مندانہ بیانات نے کافی تنقید سمیٹی
متھیرا کی جانب سے ان کی مبینہ نازیبا تصاویر اور ویڈیوز پر ردعمل بھی سامنے آگیا ہے۔

متھیرا نے اپنی اسٹاگراپ اسٹوری پر لکھا کہ میرے جسم پر ٹیٹوز ہیں اور یہ تصاویر اے آئی سے بنائی گئی ہیں۔

متھیرا نے کہا کہ یہ ویڈیو دو سال پرانی ہے، جس کی وجہ سے مجھے شدید یاسیت اور پریشانی کا سامنا کرنا پڑا تھا، میں نے اس حوالے سے ایف آئی اے سے بھی رابطہ کیا تھا
متھیرا نے اپنے ”ایکس“ اکاؤنٹ پر بھی اس حوالے سے کہا کہ ’لوگ میرے فوٹو شوٹ کی تصاویر اور نام کا غلط استعمال کر رہے ہیں اور جعلی چیزوں میں شامل کر رہے ہیں، برائے مہربانی شرم کریں اور مجھے اس فالتو بکواس سے دور رکھیں۔
مشہور شخصیات کے نجی ویڈیو لیک ہونے کے خطرناک رجحان کے درمیان، اس واقعے نے اس لعنت پر قابو پانے کے لیے قانون سازی کے بارے میں سوالات اٹھا دیے ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button