فن اور فنکار

نرگس پر تشدد کروانے میں آفتاب اقبال اور ان کی سابقہ اہلیہ کا ہاتھ ہے؟

کیا نرگس نے ایف آئی آر میں جھوٹ لکھوایا؟ کیا مشہور اینکر آفتاب اقبال اداکارہ نرگس کی جائیداد پہ قبضہ کرنا چاہتے ہیں؟ کیا نرگس پر تشدد آفتاب اقبال نے کروایا؟ کیا آفتاب اقبال کی سابقہ اہلیہ مریم علی حسین کا نرگس کے شوہر انسپکٹر ماجد بشیر کے ساتھ واقعی چکر چل رہا ہے؟ کیا نرگس اس سارے معاملے میں آفتاب اقبال کو پھنسوانا چاہتی ہیں؟

بظاہر نرگس کے مؤقف میں بہت سے تضادات ہیں۔ ایک جانب وہ یہ کہتی ہیں کہ ان کا شوہر انسپکٹر ماجد بشیر ان کی جائیداد پہ قبضہ کرنا چاہتا ہے اور دوسری طرف یہ کہتی ہیں کہ وہ ان کے فارم ہاؤس میں آفتاب اقبال کی سابقہ اہلیہ مریم علی حسین کو لانا چاہتا تھا۔ دیکھیں اگر پہلی بات ٹھیک ہے تو دوسری غلط ہے۔ وہ ایسے کہ بقول نرگس ان کا شوہر ان
ے فارم ہاؤس ہتھیانا چاہتا ہے۔ ایسے میں اسے نیا کٹا کھولنے کی کوئی ضرورت ہی نہیں تھی۔ اسے کیا پڑی تھی کہ وہ کہتا کہ میں مریم کو بھی اس گھر میں لے کے آؤں گا کہ جہاں نرگس رہ رہی ہے؟ وہ پہلے یہ گھر یا فارم ہاؤس ہتھیاتا۔ اس کے بعد اس میں بھلے جسے مرضی لاتا۔ عقل یہی کہتی ہے۔ کیونکہ اگر وہ مریم کو یہاں لانے کی بات کرتا تو نرگس اسے یہ گھر کبھی نہ دیتیں۔ اس لیے کہانی میں جھول لگ رہے ہیں۔

مگر سوال تو یہ بھی ہے نا کہ کیا آفتاب اقبال کی سابقہ اہلیہ مریم علی حسین سے نرگس کے شوہر انسپکٹر ماجد بشیر کا کوئی چکر چل بھی رہا ہے یا نہیں؟ مریم تو اس بات سے صاف انکار کر رہی ہیں۔ وہ کہہ رہی ہیں کہ ماجد بشیر کو وہ بھائی کہتی ہیں۔ وہ تو ان کے بھائیوں کی طرح ہیں۔ نرگس کو چاہیے کہ اپنے گھر کے جھگڑے میں کسی اور کو نہ دھکیلے۔ ویسے بھی وہ 2 بچوں کی ماں ہیں اور ظاہر ہے کسی کی بیٹی بھی۔ اس لیے نرگس ان پہ الزامات لگانے سے باز رہیں۔ لیکن نرگس کا کہنا یہی ہے کہ مریم اور ماجد بشیر ریلیشن شپ میں ہیں۔ اور ماجد ان کی جائیداد اور دولت مریم کے قدموں میں نچھاور کرنا چاہتا ہے۔
خیر حقیقت جو بھی ہو، اس میں آفتاب اقبال بلاوجہ رگڑے جا رہے ہیں۔ آفتاب اقبال کو بدنام کیا جا رہا ہے۔ ان کا میڈیا ٹرائل کیا جا رہا ہے۔ ان کے خلاف وڈیوز بنائی جا رہی ہیں۔ اس واقعے کی ذمہ داری ان پر ڈالی جا رہی ہے۔ حالانکہ آفتاب اقبال کا اس واقعے سے کوئی لینا دینا نہیں۔ ان کے تو فرشتوں کو بھی اس سارے معاملے کا نہیں پتہ۔ لیکن چونکہ اس میں ان کی سابقہ اہلیہ مریم کا نام آ رہا ہے، اس لیے ویوز لینے کے لیے سوشل میڈیا والوں نے آفتاب اقبال کو درمیان میں کھینچ لیا ہے۔

اصل میں آفتاب اقبال نے نرگس پر تشدد نہیں کروایا، اور نا ہی وہ ان کی جائیداد ہتھیانا چاہتے ہیں۔ اسی طرح نرگس کا بھی آفتاب اقبال کو پھنسانے کا کوئی ارادہ نہیں۔ بس مسئلہ یہ ہے کہ وہ جس لڑکی پر الزام لگا رہی ہے کہ اس نے اس کے شوہر کو پھنسا لیا ہے وہ لڑکی مریم، آفتاب اقبال کی سابقہ بیوی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button