دنیا

اب تک کے ابتدائی نتائج میں ٹرمپ کو جارجیا اور جنوبی کیرولائنا میں سبقت حاصل

انتخابی قانون کے مطابق، ریاست جارجیا کو ایسٹرن سٹینڈرڈ وقت کے مطابق رات آٹھ بجے تک اپنے تمام چالیس لاکھ ووٹوں کی گنتی مکمل کرنا ضروری ہے۔ اور ابتدائی طور پر سامنے آنے والے نتائج میں ڈونلڈ ٹرمپ کو برتری حاصل ہے۔

تاہم اس وقت کوئی بھی حتمی نتیجہ اخذ کرنا قبل از وقت ہے، چھوٹی کاؤنٹیز یا ان حلقوں میں جہاں رپبلکن کی گرفت مضبوط ہے وہاں ووٹوں کی گنتی جلد ہو سکتی ہے جبکہ بڑے شہری حلقوں میں جہاں ڈیموکریٹس کو برتری ہو سکتی ہے وہاں گنتی کے عمل میں تاخیر ہو سکتی ہے۔

اگر یہ صدارتی انتخاب توقع کے قریب ہے، تو مکمل نتائج آج رات سے پہلے مکمل نہیں ہوتے دکھائی دیتے، اور آج رات تک ہمیں اس بات کا صحیح اندازہ ہو جائے گا کہ کون سبقت حاصل کر رہا ہے۔

تاہم الیکشن حکام کا کہنا ہے کہ کچھ بھی ہو تنائج آج رات تک کسی وقت مکمل ہو جانے چاہیے۔

ادھر بی بی سی کے امریکی نیوز پارٹنر سی بی ایس کے مطابق ڈونلڈ ٹرمپ کو جنوبی کیرولینا میں برتری حاصل ہے۔

جنوبی کیرولائنا جسے پالمیٹو ریاست کا نام بھی دیا جاتا ہے، شمالی امریکہ میں 13 اصل برطانوی کالونیوں میں سے ایک تھی۔ رپبلکن کی اکثریتی ریاست نے 1976 کے علاوہ ہمیشہ رپبلکن کو ووٹ دیا ہے۔ سنہ 1976 میں اس ریاست نے جمی کارٹر کی حمایت کی تھی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button