فن اور فنکار

راجپال یادیو صحافی کے سوال پر غصے میں آگئے، موبائل چھین لیا

بالی وڈ کے سینئر اداکار اور کامیڈین راجپال یادیو صحافی کے سوال پر غصے سے آگ بگولہ ہوگئے اور صحافی کا فون بھی چھین لیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق راجپال یادیو ایک صحافی کی جانب سے دیوالی پر دیا جلانے کے بارے میں ان کی حالیہ معذرت پر پوچھے گئے سوال پر غصے میں آگئے۔

صحافی نے سوشل میڈیا پر یہ ویڈیو شیئر کرتے ہوئے دعویٰ کیا کہ راجپال نے ان کا فون پھینکنے کی کوشش کی لیکن اس دوران ویڈیو ریکارڈ ہوتی رہی اور اب یہ وائرل ہے۔
راجپال یادیو نے گزشتہ ہفتے اپنے پرستاروں سے درخواست کی تھی کہ وہ دیوالی پر پٹاخے نہ پھوڑیں کیونکہ یہ عمل آلودگی کا سبب بنتا ہے۔

اداکار کے بیان کے بعد مذہبی اور انتہا پسند حلقوں کی جانب سے جب ان کے اس بیان پر سخت ردعمل آیا تو انہوں نے دو روز قبل سوشل میڈیا ہینڈل سے نا صرف اپنی یہ درخواست ڈیلیٹ کی بلکہ ایک نئی ویڈیو شیئر کی جس میں انہوں نے ہندی میں تمام دوستوں کو ہیلو کہتے ہوئے دیوالی پر اپنی نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

ان کا کہنا تھا کہ انہوں نے اپنے سوشل میڈیا پر جو ویڈیو شیئر کی تھی وہ ہٹا دی ہے۔

راجپال یادیو نے کہا کہ دنیا بھر میں جنہیں اس بات سے تکلیف پہنچی تو وہ ان سے معذرت خواہ ہیں، میری خواہش ہے کہ آپ پورے جوش و جذبے کے ساتھ دیوالی منائیں، صحت مند اور مصروف رہیں۔

واضح رہے کہ 53 سالہ راجپال یادیو حال ہی میں ریلیز ہونے والی انیس بزمی کی ہارر کامیڈی فلم بھول بھلیا 3 میں نظر آئے ہیں جس میں انہوں نے چھوٹا پنڈت کا کردار ادا کیا ہے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button