دلچسپ و حیرت انگیز

چینی ایئر پورٹ پر استقبال کیلئے کسی کو نہ دیکھ کر جرمن وزیر خارجہ حیران رہ گئی

جرمنی کی وزیر خارجہ انالینا بیئربوک جب پیر کو چین پہنچیں تو وہ اس وقت حیران رہ گئیں جب ایئر پورٹ پر ان کے استقبال کے لیے کوئی موجود نہیں تھا۔

اس ویڈیو کلپ میں انالینا بیئربوک کو جہاز کی سیڑھیوں سے تیزی کے ساتھ اترتے اور پھر حیرت کے ساتھ اِدھر اُدھر دیکھتے دیکھا جا سکتا ہے۔

انالینا بیئربوک نے 16 اکتوبر کو غزہ میں اسرائیل کی جانب سے عام فلسطینی شہریوں کی نسل کشی کا دفاع کرتے ہوئے کہا تھا اسرائیل ’اپنے دفاع میں‘ غزہ میں شہریوں کا قتل کر سکتا ہے۔

جبکہ وہ گذشتہ سال امریکی چینل کو انٹرویو دیتے ہوئے چینی صدر شی جن پنگ کو ’آمر‘ قرار دے چکی ہیں۔ جس پر انہیں چین کا سخت رد عمل بھی برداشت کرنا پڑا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button