دلچسپ و حیرت انگیز

بھارت: گھر کے مالکان کیلئے غلاظت ملاکر آٹا گوندھنے والی ملازمہ پکڑی گئی

بھارت کے شہر غازی آباد میں گھریلو ملازمہ کی جانب سے مالکان کے گھر کھانے میں غلاظت ملانے کی ویڈیو سامنے آئی ہے۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق غازی آباد کی ایک فیملی کے سب ہی افراد کو جگر کے مسائل کی تشخیص ہوئی تھی جو علاج کے باوجود ٹھیک نہیں ہوپارہی تھے۔

میڈیا رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ اہل خانہ کو شک ہوا کہ ان کے لیے تیار کیے جانے والے کھانے میں کوئی گڑ بڑ ہے، اس بات کا پتا لگانے کیلئے بیماری سے پریشان اہل خانہ نے کچن میں اسمارٹ فون نصب کردیا تاکہ یہ دیکھا جاسکے ان کا کھانا کیسے تیار کیا جاتا ہے ؟
بھارتی میڈیا رپورٹ میں بتایاگیا ہے کہ ملازمہ گزشتہ 8 سالوں سے متاثرہ خاندان کے گھر میں کام کررہی تھی اور اہل خانہ کا بتانا ہے کہ چند سال قبل انہوں نے اپنے گھر ہونے والی چوری کے باوجود ملازمہ پر شک نہیں کیا تھا۔

ویڈیو سامنے آنے کے بعد اہل خانہ نے ملازمہ کے خلاف مقدمہ درج کراکے اسے گرفتار کروادیا جب کہ دوران تفتیش ملازمہ نے آٹا گوندھنے کیلئے غلاظت ملانے سے انکار کیا

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button