فن اور فنکار

شوہر سے صلح نہیں کی، خلع لوں گی، عائشہ جہانزیب

اداکارہ و ٹی وی میزبان عائشہ جہانزیب نے شوہر سے صلح کرنے کی خبروں کو مسترد کرتے ہوئے خلع کے لیے عدالت سے رجوع کرنے کا اعلان کردیا۔

ایک روز قبل خبر سامنے آئی تھی کہ عائشہ جہانزیب نے تشدد کیس میں شوہر حارث سے صلح کرتے ہوئے کیس کی پیروی نہ کرنے کا اعلان کیا تھا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق عائشہ جہانزیب خود پر تشدد کے کیس میں لاہور کی مقامی عدالت میں پیش ہوئی تھیں، جہاں انہوں نے عدالت میں بتایا دیا تھا کہ وہ شوہر کے خلاف تشدد کیس کی مزید پیروی نہیں کریں گی اور ان کے درمیان معاملات طے ہوگئے ہیں۔

شدد کے باوجود شوہر سے صلح کرنے کی خبریں وائرل ہونے کے بعد ٹی وی میزبان نے واضح کیا کہ انہوں نے صلح نہیں کی۔

نشریاتی ادارے جیو ٹی وی کے مطابق عائشہ جہانزیب نے شوہر کے ساتھ صلح کی خبروں کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے تشدد کرنے والے شخص کے ساتھ کسی طرح کی کوئی صلح نہیں کی۔

انہون نے تصدیق کی کہ البتہ انہوں نے عدالت میں یہ بیان دیا ہے کہ شوہر کے خلاف تشدد کیس کی مزید پیروی نہیں کریں گی کیوں کہ وہ نہیں چاہتیں کہ ان کے بچے بھی کیس میں عدالتوں کے چکر کاٹیں۔

عائشہ جہانزیب نے مزید اعلان کیا کہ وہ شوہر سے خلع لیں گی اور اس ضمن میں وہ جلد ہی عدالت میں درخواست دائر کریں گی۔

جواب دیں

Back to top button