فن اور فنکار

اینکر عائشہ جہانزیب نے شوہر کو گرفتار کروا کر صلح کر لی٬ معاملہ کیا رہا؟

عائشہ جہانزیب نے عدالت کے سامنے شوہر حارث سے صلح کر لی ہے۔ عائشہ جہانزیب نے عدالت کے سامنے بیان دیا کہ ان کی شوہر کے ساتھ صلح ہوگئی اور انہوں نے عدالت کے سامنے اپنی مرضی سے شوہر کے ساتھ راضی نامے کی تصدیق کی۔

انہوں نے عدالت میں بیان دیا کہ جو ان کے ساتھ ہوا، وہ کسی بھی خاتون کے ساتھ نہیں ہونا چاہیے لیکن انہوں نے اپنی رضامندی سے شوہر کے ساتھ صلح کی۔

عائشہ جہانزیب کے بیان کے بعد عدالت نے ان کے شوہر حارث کو ضمانت پر رہا کرتے ہوئے فیصلہ دیا کہ ان کی بریت کا معاملہ پولیس چالان کے مطابق ہوگا۔

عائشہ جہانزیب نے عدالت میں شوہر کے ساتھ صلح کا بیان دیے جانے کے بعد انسٹاگرام پر خود پر تشدد کی تصاویر شیئر کرتے ہوئے بتایا کہ انہوں نے بہت درد اور تکالیف برداشت کیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button