سیاسیات

عمران خان اور تحریک انصاف مائنس نہیں ہوگی، حافظ حمداللہ کا بڑا بیان

جمعیت علما اسلام (ف) کے رہنما حافظ حمداللہ کا کہنا ہے کہ بانی پی ٹی آئی اورتحریک انصاف مائنس نہیں ہوگی، بانی پی ٹی آئی مائنس ہوتا تو پھردرجن مقدمات والاعلی امین وزیراعلیٰ نہ بنتا۔

تفصیلات کے مطابق جمعیت علما اسلام (ف) کے رہنما حافظ حمداللہ نے پی ٹی آئی کے حوالے سے کہا کہ بانی پی ٹی آئی اور تحریک انصاف مائنس نہیں ہوگی انکےلیےکام ہورہاہے، پی ٹی آئی کو ملنے والے مثبت اشاروں کے نتائج سامنے آنےمیں وقت لگے گا۔

بانی پی آئی سے متعلق رہنما جے یو آئی  کا کہنا تھا کہ مجھے لگتاہے بانی پی ٹی ائی سے بات بنی ہوئی ہے، بانی پی ٹی آئی مائنس ہوتا تو پھردرجن مقدمات والاعلی امین وزیراعلیٰ نہ بنتا۔

انھوں نے مزید کہا کہ بانی اورپی ٹی آئی کےلیےکچھ نہ کچھ نرم گوشےاورمثبت اشارےہیں، الیکشن سےپہلےپی ٹی آئی اس طرح نہیں بولتی تھی جس طرح اب بول رہی ہے۔

حافظ حمداللہ نے بتایا کہ میری اطلاع ہےنواز،شہباز اور پی پی قیادت کوپی ٹی آئی معاملے کا علم ہے، پی پی کواسی لیے حکومت میں لانے کی کوشش ہورہی ہےکہ اکٹھے جنگ لڑیں۔

ن لیگ کے حوالے سے سوال پر رہنما نے کہا کہ پی ڈی ایم میں ن لیگ سےواسطہ پڑا اس لیےان کو اچھی طرح جانتا ہوں، ن والے مجبور ہوں توپیر پکڑتے ہیں اور منزل پرپہنچ کر ان میں سریا اورگاڈر آ جاتا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ کچھ دنوں بعدنوازشریف جو بیانیہ بنائے گا تو معلوم ہوگا مولاناسےکیا بات ہوئی، نوازشریف ایک ٹکٹ میں دو مزے لیں گے، خود مزاحمت، بھائی مفاہمت سے حکومت کرے، لوگ سمجھ گئے ہیں اس لیےاب ن لیگ اس طرح قوم کا اعتماد نہیں  لے سکتی۔

رہنما نے کہا کہ ن لیگ فضل الرحمان کو کیسے منائےگی، وہ کرسی کے لیے سمجھوتا نہیں کریں گے، مولانا فضل الرحمان اپوزیشن ہی میں رہیں گے۔

گندم اسکینڈل سے متعلق سوال پر ان کا کہنا تھا کہ بدقسمتی ہے گندم امپورٹ جیسے بڑے اسکینڈل طاقتور اور بااثر لوگ کرتے ہیں، ہمیں اندازہ ہواگندم امپورٹ میں کیا کچھ ہواہے، ایک ہیرے نے گندم منگوائی دوسرےنے اسکینڈل پر کمیٹی بنادی، جب بھی بڑے اسکینڈل پرکمیشن یاکمیٹی بنائیں تواس کا مطلب ہے’’مٹی پاؤ‘‘۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button