سیاسیات

منشیات مقدمے پر جنرل باجوہ کو کہا تھا کہ ہمارے درمیان اللہ فیصلہ کرےگا، رانا ثنا

سابق وزیر داخلہ اور ن لیگ کے مرکزی رہنما رانا ثنا اللہ کا کہنا ہے کہ میرے خلاف منشیات کا مقدمہ بنیادی طور پر عمران خان صاحب نے بنایا تھا اور اس میں شہزاد اکبر صاحب ملوث تھے۔ یہ مقدمہ سابق آرمی چیف جنرل (ر) قمر جاویدباجوہ اور فیض حمید کے اتفاق سے بنا۔ سابق وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ نے نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ان پر منشیات کا مقدمہ بنیادی طور پر عمران خان صاحب نے بنایا تھا اور اس میں شہزاد اکبر صاحب ملوث تھے۔انہوں نے پہلے اسلام آباد پولیس سے رابطہ کیا۔ لیکن جب اسلام آباد پولیس یہ وزن نہ اٹھایا تو انہوں نے اے این ایف میں بات کی۔ لیکن اے این ایف تب تک میرے خلاف مقدمہ نہیں بنا سکتی تھی جب تک فیض حمید صاحب اور باجوہ صاحب ان دونوں کی طرف سے کنکرس (متفق ہونا) نہ ہوتی۔ پارلیمنٹ میں ایک تقریب میں جنرل باجوہ موجود تھے تب میں نے یہ بات باجوہ صاحب کے منہ پر کہی تھی۔ میں نے کہا تھا میرا اللہ آپ کے اور میرے درمیان فیصلہ کرے گا۔ یہ مقدمہ آپ نے میرے خلاف بنایا ہے۔

سابق وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ جنرل باجوہ نے کہا میں نے نہیں بنایا۔ تو میں نے کہا کہ اگر یہ مقدمہ آپ کی اجازت کے بغیر بنتا تو اگلے دن آپ کا کورٹ مارشل ہوتا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button