پاکستان

بارش کے امکانات: مغربی سسٹم پنجاب میں داخل ہونے لگا

محکمہ موسمیات کا کہنا ہےکہ کراچی میں زیادہ تیز بارش کا امکان نہیں ہے، بلوچستان سے سسٹم پنجاب اور خیبرپختونخوا میں داخل ہورہا ہے

محکمہ موسمیات نے سندھ کی ساحلی پٹی پر آج اور کل ہلکی سے متعدل شدت کی بارش کی پیشگوئی کی ہے۔

کراچی کے مختلف علاقوں ٹاور، آئی آئی چند ریگر روڈ اور دیگر علاقوں میں صبح سویرے بوندا باندی ہوئی ہے۔

ماہرین موسمیات کا کہنا ہے کہ کراچی میں 15 سے 40 ملی میٹر بارش ہوسکتی ہے۔

دوسری جانب چیف میٹرولوجسٹ سردار سرفراز کے مطابق بلوچستان کے مختلف علاقوں میں بارش جاری ہے جب کہ کراچی میں زیادہ تیز بارش کا امکان نہیں ہے، بلوچستان سے سسٹم پنجاب اور خیبرپختونخوا میں داخل ہورہا ہے ، پنجاب اور خیبرپختونخوا کے مختلف علاقوں میں تیز بارش کا امکان ہے۔
دوسری جانب میئر کراچی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے رین ایمرجنسی نافذ کردی ہے جس کے بعد واٹر کارپوریشن نے مختلف اہم شاہراہوں پر سکشن مشینیں بھیج دی ہیں۔

سی او او واٹر کارپوریشن کا کہنا ہے کہ بارش کے پانی کی مکمل نکاسی تک عملہ سڑکوں پر رہے گا۔

ادھر بلوچستان میں پسنی، اورماڑہ، جیونی گوادر، نوشکی، نوکنڈی اور بارکھان میں بارش سے نشیبی علاقے زیر آب آگئے، بارش سے فصلوں اور باغات کو نقصان پہنچا ہے۔

خیبر پختونخوا کے ضلع پارا چنار میں بھی طوفانی بارشوں سے کچے مکانات گرگئے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button