دنیا

دورہ امریکا ، ایرانی وزیر خارجہ کی نیو یارک میں نقل و حرکت محدود کرنے کا فیصلہ

امریکا نے ایرانی وزیر خارجہ حسین امیر کی نیو یارک میں نقل و حرکت محدود کرنے کا فیصلہ کرلیا ، وہ سیکیورٹی کونسل اجلاس میں شرکت کیلئے آج نیو یارک پہنچیں گے۔

تفصیلات کے مطابق ایرانی وزیر خارجہ حسین امیرسیکیورٹی کونسل اجلاس میں شرکت کیلئے آج نیو یارک پہنچیں گے، اقوام متحدہ کی سیکیورٹی کونسل کا فلسطین کے معاملے پر اہم اجلاس کل ہورہا ہے۔

امریکا نے ایرانی وزیر خارجہ کی نیو یارک میں نقل و حرکت محدود کرنے کا فیصلہ کرلیا ، ایرانی وفد اقوام متحدہ کی عمارت سے صرف 7 بلاک تک کا سفر کر سکتا ہے۔

لانگ آئیلینڈ میں ایرانی رہائشگاہ سے بھی وزیرخارجہ کوصرف 6بلاک تک سفرکرنےکی اجازت ہوگی۔

اس حوالے سے امریکی میڈیا کا کہنا ہے کہ ایئر پورٹ سے آنے جانے کیلئے بھی ایرانی وزیر خارجہ کو مخصوص راستہ استعمال کرنا ہوگا جبکہ ایرانی وزیر خارجہ اقوام متحدہ کی عمارت اور ایرانی رہائش گاہ کے علاوہ کہیں اور نہیں جاسکیں گے۔

اسرائیل ایران گشیدگی

یاد رہے 13 اپریل کو ایران نے اسرائیل پر ڈرونز اور میزائلوں کی بوچھاڑ کر کے دمشق میں ہونے والے حملے کا جواب دیا۔

جس کے بعد اسرائیلی فوج نے ایران کی جانب سے داغے گئے 300 سے زیادہ ڈرونز اور میزائلوں میں سے تقریباً تمام کو مار گرانے کا دعویٰ سامنے آیا۔

ایران کی اسرائیل کیخلاف کارروائی کے نتیجے میں مشرق وسطیٰ میں جاری تنازعے میں تیزی سے شدت آگئی۔

اب اسرائیل کیسے اس حملے کا جواب دے گا یہ اب تک غیر واضح ہے، اسرائیلی وزیر دفاع نے کہا ہے کہ ایران کو اس حملے کی قیمت چکانے پڑے گی۔

اسرائیل پر حملے کے بعد امریکا اور یورپی یونین نے ایران پر نئی پابندیاں لگانے پر غور شروع کردیا ہے جبکہ اسرائیل نے اپنے اتحادیوں پر زور دیتے ہوئے کہا کہ وہ ایران کے میزائل پروگرام پر پابندی عائد کریں۔

جس پر امریکی سیکریٹری خزانہ جینٹ یلین کا کہنا تھا کہ آنے والے دنوں میں واشنگٹن ایران پر نئی پابندیاں عائد کر سکتا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button