سیاسیات

پیپلزپارٹی کا 17 وفاقی وزاتیں صوبوں کو دینے کا مطالبہ

پیپلزپارٹی نے سیاسی جماعتوں کے درمیان میثاق ٹرتھ اینڈری کنسیلیشن کی تجویز دیتے ہوئے وفاقی حکومت سے نئی این ایف سی کمیٹی اور 17 وزارتیں صوبوں کےحوالے کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

لاڑکانہ میں گفتگو کرتے ہوئے پی پی رہنما نثار کھوڑو نے کہا کہ ٹرتھ اینڈ ری کنسیلیشن کریں جس کے تحت سچ بول کرآگے بڑھا جائے، سیاسی جماعتیں آپس میں گلے شکوے دور کریں مضبوط جمہوریت اور پاکستان کو بحران سے نکالنے سمیت ملکی ترقی کیلئے سوچا جائے۔

نثار کھوڑو نے کہا کہ 18ویں ترمیم کے تحت صوبوں کو مکمل خودمختاری ملنی تھی جو ابھی تک نہیں ملی صوبائی خودمختاری کے تحت 17 وفاقی وزارتیں ختم کر کے صوبوں کے حوالے نہیں کی گئیں ان 17 وزارتوں کو صوبوں کے حوالے کرکے خزانے پر 300ارب روپے کا بوجھ کم کیا جائے۔

انہوں نے مطالبہ کیا کہ نیا این ایف سی  ایوارڈ 2025 میں دیا جائے نئے این ایف سی ایوارڈ کے اجراء کے لئے این ایف سی کمیشن قائم کیاجائے، آئینی طور پر این ایف سی میں صوبوں کاحصہ بڑھایا توجاسکتا ہےکم نہیں کیا جا سکتا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button