سیاسیات

خواجہ سعد رفیق کا وزیراعظم کا مشیر سیاسی امور بننے سے انکار

خواجہ سعد رفیق نے  وزیراعظم کا مشیر سیاسی امور بننے سے انکار کردیا، شہباز شریف نے سعدرفیق کومشیر سیاسی اموربننے کی پیشکش کی تھی۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف نے سعد رفیق کو مشیر سیاسی امور بننے کی پیشکش کی، جس پر مسلم لیگ ن کے رہنما اور سابق وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق نے وزیراعظم کا مشیر سیاسی امور بننے سے انکار کردیا۔

ذرائع نے بتایا ہے کہ خواجہ سعد رفیق کو کابینہ تشکیل سے پہلے مشیر ریلوے کا اشارہ دیا گیا تھا اور سعدرفیق نے چند روزپہلے ریلوے کے ایونٹس میں شرکت بھی کی تھی۔

خواجہ سعد رفیق نے مؤقف میں کہا ہے کہ میں اس معاملے پر خاموش ہی رہوں گا، ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ چند دیگر لیگی رہنماؤں نے بھی حکومت سازی پر تحفظات کا اظہار کیا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button