سیاسیات

تحریک انصاف نے جلسوں کی تاریخ کا اعلان کر دیا

تحریک انصاف کی کورکمیٹی نے دھاندلی کیخلاف تحریک چلانے کی باضابطہ منظوری دیدی۔

کور کمیٹی کے اہم اجلاس میں طے کیا گیا کہ 30 مارچ کو اسلام آباد میں پہلا جلسہ کیا جائے گا جب کہ 21 اپریل کو کراچی میں بڑی ریلی نکالی جائے گی۔  کراچی ریلی میں شرکت کیلئے دیگر ہم خیال جماعتوں کے ساتھ رابطہ کیا جائےگا۔

تحریک انصاف نے یومِ پاکستان بھرپور جوش و جذبے سے منانے کا فیصلہ کیا ہے۔ یوم پاکستان پرتقریب خیبرپختونخواہاؤس میں کل ہوگی۔ تقریب میں چیئرمین پی ٹی آئی گوہر خان اور اراکین اسمبلی شرکت کریں گے۔

پارٹی نے معاشی معاملات پر حکومت کو ٹف ٹائم دینے کا فیصلہ کیا ہے۔ معیشت آئی ایم ایف کیساتھ معاملات اور دھاندلی پر پیر کو پریس کانفرنس ہوگی۔ پریس کانفرنس میں آئی ایم ایف کے ساتھ معاملات پر حقائق سامنے رکھے جائیں گے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button