پاکستان

نواز شریف کی زیر صدارت انتظامی اجلاس ہائیکورٹ میں چیلنج

پاکستان مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف کی زیر صدارت گزشتہ دنوں ہونے والے پنجاب حکومت کے انتظامی اجلاس کو ہائیکورٹ میں چیلنج کر دیا گیا ہے۔

گزشتہ دنوں پاکستان مسلم لیگ (ن) کے قائد اور سابق وزیراعظم میاں محمد نواز شریف کی زیر صدارت ہونے والے پنجاب حکومت کا انتظامی اجلاس کے اقدام کو ندیم سرور ایڈووکیٹ کی جانب سے لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج کر دیا گیا ہے۔

درخواست گزار نے اپنی درخواست میں موقف اختیار کیا ہے کہ نواز شریف نہ وزیر ہیں اور نہ ہی کوئی انتظامی عہدہ رکھتے ہیں، جس کی وجہ سے وہ انتظامیہ سطح پر کسی سرکاری اجلاس کی صدارت نہیں کر سکتے۔

درخواست گزار نے عدالت عالیہ سے استدعا کی ہے کہ نواز شریف کو انتظامی سطح پر اجلاس کی صدارت سے روکنے کا حکم جاری کیا جائے۔

واضح رہے کہ دو روز قبل وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز اور ان کے والد نواز شریف کی زیر صدارت خصوصی اجلاس ہوا تھا جس میں کسانوں کو ٹیوب ویل کے لیے سولر پینل دینے کا اصولی فیصلہ کیا گیا تھا۔

اجلاس میں نواز شریف نے چھوٹے کسانوں کو درپیش مہنگی بجلی کا مسئلہ حل کرنے کی ہدایت کی تھی اور کہا تھا کہ آڑھتی اور ملز والوں کے استحصال سے کاشتکار کو بچایا جائے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button