دنیا

حوثیوں کے حملے سے ڈوبنے والے جہاز کے اندر تباہی کے مناظر سامنے آگئے

یمن کے ایران نواز حوثیوں کے حملوں کی وجہ سے بحیرہ احمر میں باب المندب کے قریب روبیمار جہاز ڈوبنے کی تفصیلات ابھی تک سامنے آ رہی ہیں۔ جہاز کے اندر سے ایک ویڈیو سامنے آئی ہے جس میں میزائل حملے کے نتیجے میں جہاز کے اندر ہونے والی تباہی کو دیکھا جا سکتا ہے۔

‘العربیہ ڈاٹ نیٹ‘ اور الحدث ڈاٹ نیٹ کو حاصل ہونے والی ویڈیو میں انکشاف کیا گیا ہے کہ اس جہاز پر ماحولیاتی طور پر خطرناک کھاد کی بھاری مقدار موجود تھی۔اسے 18 فروری کو میزائل حملے کا نشانہ بنایا گیا، جس کے نتیجے میں انجن روم میں پانی بہہ گیا اور جہاز کے باقی کمروں میں بم دھماکے کے نشانات نظر آئے۔

العربیہ ڈاٹ نیٹ اور الحدث ڈاٹ نیٹ کو موصولہ معلومات کے مطابق جہاز کی لمبائی 171.6 میٹراور چوڑائی تقریباً 28 میٹرہے، اس میں تقریباً 32 ہزار ٹن سامان سامان کی گنجائش ہے۔ س میں 5 ہولڈز ہیں۔

العربیہ ڈاٹ نیٹ کو معلومات ملی ہیں اس کے مطابق حادثے کے دن جہاز پر تقریباً 22 ٹن فاسفیٹ لادی گئی تھی۔ اس پرایک ہی وقت میں دومیزائلوں سے بمباری کی گئی۔ پہلا میزائل پانی کی سطح کے بہت قریب جہاز پر لگا اورجہاز سے ٹکرایا۔

یہ میزائل انجن روم اور ہولڈ نمبر 5 کے درمیان لگا ایک سوراخ کی وجہ سے جہاز کے اس حصے میں پانی میں داخل ہوگیا۔ دوسرا میزائل جہاز کے سٹرن کی طرف تھا۔

معلومات سے پتہ چلتا ہے کہ جہاز کے عملے کو ڈوبنے سے بچا لیا گیا۔ پہلے میزائل کا براہ راست نشانہ ایندھن کے ٹینک کے قریب تھا، اگر یہ ٹینک سے ٹکرا جاتا تو جہاز مکمل طور پر جل کرراکھ ہوجاتا اور اس میں سوار تمام افراد ہلاک ہوجاتے۔

ویڈیو کے مطابق جہاز کے ہولڈز اور انجن روم میں پانی بھر گیا اور وہ ڈوب گیا۔

حوثیوں نے جہاز پر بمباری اور اس کے ڈوبنے کی ذمہ داری قبول کی تھی جب کہ عملے کے 24 افراد شامل جن میں 11 شامی، 6 مصری، 3 ہندوستانی، اور 4 فلپائنی شامل تھے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button