سیاسیات

انتخابات میں مبینہ دھاندلی کے خلاف پی ٹی آئی کا آج ملک گیر احتجاج

تحریک انصاف نے آٹھ فروری کے عام انتخابات میں مبینہ دھاندلی کے خلاف بانی پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان کی کال پر آج (10 مارچ کو) ملک گیر احتجاج کا اعلان کیا ہے۔

انتخابات میں مبینہ دھاندلی کے خلاف ملک گیر احتجاج کی کال گذشتہ روز آصف علی زرداری کے دوسری مرتبہ ملک کے صدر منتخب ہونے کے بعد دی گئی تھی۔

پی ٹی آئی اعلامیے کے مطابق اسلام آباد میں دوپہر دو بجے کارکنان اسلام آباد کے زیرو پوائنٹ انٹرچینج پر جمع ہوں گے اور پھر نیشنل پریس کلب کی طرف بڑھیں گے۔

جبکہ کراچی میں پی ٹی آئی نے ضلع ملیر میں ڈی سی آفس سے داؤد چورنگی تک مظاہروں کا اعلان کیا ہے، کورنگی نمبر 2، حیدری مارکیٹ، نارتھ ناظم آباد، نیا ناظم آباد میں، لیاری، شیرشاہ پراچہ چوک میں بھی پرامن احتجاج ہوگا۔

جبکہ لاہور میں جی پی او چوک، فیصل آباد میں گھنٹہ گھر چوک، ملتان میں خانیوال روڈ پر ساہو چوک پر احتجاج کیا جائے گا۔ پارٹی نے پشاور کے کبوتر چوک پر بھی مظاہرہ کرنے کا اعلان کیا ہے۔

بشکریہ بی بی سی

جواب دیں

Back to top button