پاکستان

قومی اسمبلی ہال میں دوران اجلاس پہلی مرتبہ سگریٹ پیا گیا

 اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق کا کہنا ہے کہ قومی اسمبلی کی تاریخ میں پہلی مرتبہ ایک ممبر نے فلور پر دوران اجلاس سگریٹ پیا۔

اسپیکر ایاز صادق نے اجلاس میں کہا کہ ایوان میں پانی بھی پینا ہو تو اس کیلیے باقاعدہ اجازت لی جاتی ہے، ٹک ٹاکر اسمبلی کی گیلری میں بیٹھ کر ویڈیوز بناتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ اب اسمبلی کی گیلری میں بیٹھ کے ویڈیوز بنائی گئیں تو سخت ایکشن لیں گے، ایوان میں موجود گیلریاں بھی ایوان کا ہی حصہ ہیں۔

قبل ازیں، قومی اسمبلی میں مخصوص نشستوں پر کامیاب ہونے والے ارکان نے اپوزیشن کے شور شرابے میں حلف اٹھایا۔ سنی اتحاد کونسل کے ارکان کی جانب سے اسمبلی میں ’شیم شیم‘ کے نعرے لگائے گئے۔

اس دوران پی ٹی آئی رہنما بیرسٹر گوہر خان نے کہا کہ پشاور ہائی کورٹ نے مخصوص نشستوں پر حلف لینے سے منع کیا، مخصوص نشستوں پر حلف لینا آئین کی خلاف ورزی ہے۔

اس پر اسپیکر ایاز صادق نے کہا کہ انہیں  پشاور ہائی کورٹ یا الیکشن کمیشن سے کوئی حکم نہیں ملا۔ اسپیکر نے معاملے پر اٹارنی جنرل سے رائے لی۔

اٹارنی جنرل منصور عثمان نے اجلاس میں بتایا کہ مخصوص نشستوں پر حلف لینے میں کوئی توہین عدالت نہیں ہوئی، پشاور ہائی کورٹ کا حکم صوبے کی حد تک ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button