روس مزید کتنے سال جنگ جاری رکھ سکتا ہے؟ خفیہ رپورٹ

لتھوانیا کی انٹیلی جنس ایجنسیوں کا کہنا ہے کہ تیل کی بلند قیمتوں، پابندیوں اور ریاستی سرمایہ کاری کی وجہ سے روس کے پاس کم از کم مزید دو سال تک اپنی جنگی کوششیں جاری رکھنے کے لیے کافی وسائل موجود ہیں۔
ایجنسیوں نے ملک کو درپیش خطرات کے اپنے سالانہ جائزے میں کہا کہ روس نے 2023 میں یوکرین میں اپنی فوج کو بہتر اور مضبوط کیا ہے اور نیٹو کے خلاف سرحد کے ساتھ اپنی فوجی صلاحیتوں کو بڑھایا ہے۔
رپورٹ میں کہا گیا کہ ماسکو جنگ سے سیکھنے کے اسباق کا جائزہ لینے اور اپنی جنگی تاثیر کو بہتر بنانے کے قابل ہے۔ رپورٹ میں مزید کہا گیا کہ روسی انٹیلی جنس پابندیوں سے بچنے کی کوششیں بھی کر رہی ہے۔
روس نے ایک بار پھر خوفناک نتائج سے خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ مغرب آگ سے کھیل رہا ہے۔
روسی صدارتی ترجمان دمتری پیسکوف کا کہنا ہے کہ مغرب یوکرین میں فوج بھیجنے کے خیال پر بات کر کے "آگ سے کھیل رہا ہے”، یورپ کو فوج بھیج کر بےوقوفی نہ کرے۔