دنیا

پاک بھارت تعلقات میں بریک تھرو؟ مودی کی شہباز شریف کو مبارکباد

شہباز شریف کو وزیراعظم منتخب ہونے پر بھارتی وزیراعظم نریندر مودی نے مبارکباد دی ہے۔

بھارتی وزیراعظم نریندر مودی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر پاکستان کے نو منتخب وزیراعظم شہباز شریف کو منصب سنبھالنے پر مبارکباد دی ہے۔

اس سے قبل سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان، ترک صدر طیب اردوان اور ایران کے صدر نے بھی شہباز شریف کو وزیراعظم منتخب ہونے پر مبارکباد دی۔
واضح رہےکہ شہباز شریف نے گزشتہ روز پاکستان کے 24 ویں وزیراعظم کی حیثیت سے حلف اٹھایا اور وہ دوسری مرتبہ اس منصب پر فائز ہوئے ہیں۔

اس سے قبل پی ڈی ایم اتحاد میں وہ تقریباً 16 ماہ وزارت عظمیٰ کے منصب پر فائز رہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button