عوامی مینڈیٹ پر ڈاکہ ڈالنے والوں کو ایوان سے باہر نکالا جائے

پی ٹی آئی رہنما عمر ایوب نے ایوان میں احتجاج کرتے ہوئے کہا کہ عوامی مینڈیٹ پر ڈاکہ ڈالنے والوں کو ایوان سے باہر نکالا جائے، ہم نے بانی پی ٹی آئی کو اسمبلی میں واپس لانا ہے۔
تفصیلات کے مطبق پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے وزارت عظمیٰ کے امیدوار عمر ایوب نے قومی اسمبلی اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ ہم نے بانی پی ٹی آئی کو اسمبلی میں واپس لانا ہے، بےضابطگیاں ہونگی ،نعرے لگیں گے تو گلا خراب ہوگا.
عمر ایوب کا کہنا تھا کہ اس وقت اجنبی ممبران فارم 47کی وجہ سے اسمبلی میں موجود ہیں،جنہوں نے عوامی مینڈیٹ پر ڈاکہ ڈالا وہ اسپیکر کے الیکشن میں حصہ نہیں لے سکتے، عوامی مینڈیٹ پر ڈاکہ ڈالنے والوں کو اسمبلی سے نکالاجائے۔
انھوں نے کہا کہ آپ نے اسپیکر اورڈپٹی اسپیکر کے الیکشن کے پروسیجر پڑھ کر سنائے ، ہاؤس میں جوزبردستی گھس کر بیٹھے ہوں وہ کیسے ووٹ ڈال سکتے ہیں، یہاں پر اس وقت ہاؤس ہی مکمل نہیں ہے، سپریم کورٹ کےسینئئروکیل گوہرخان نے کل بھی بتایا کہ ہاؤس مکمل نہیں ہے، جب ہاؤس مکمل ہی نہیں تو کیسے اسپیکر کے الیکشن ہوسکتے ہیں۔
رہنما پی ٹی آئی کا کہنا تھا کہ آئین کے مطابق ممبران موجود نہیں تو کیسے اسپیکر،ڈپٹی اسپیکر،وزیراعظم کا انتخاب ہوگا، یہ ہاؤس آر او کی مرضی سے نہیں چل سکتا کہ فارم 47کے مطابق چلایاجائے۔
عمر ایوب نے بتایا کہ ہماری خواتین کی سیٹیں مکمل نہیں ہیں، عالیہ حمزہ کا لسٹ میں نام ہےوہ نہیں ہیں، ہماری باقی خواتین موجود نہیں تو ہاؤس کیسے چلا سکتے ہیں۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ آرٹیکل51 دیکھ لیں آپ کا اسپیکر کا الیکشن نامکمل ہے، یہ آراو کی اسمبلی نہیں کہ فارم47 میں ڈنڈی مار کر ہارے ہوئے کو جتوا دیں، فارم45کچھ اورفارم47کچھ اورکہہ رہاہے، اصلی مینڈیٹ بانی پی ٹی آئی کا ہے۔
پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ ہمارے اراکین پورے نہیں ہیں،عالیہ حمزہ رکن قومی اسمبلی منتخب ہو کر بھی اسیر ہیں ، آپ ان لوگوں کے چہروں سے واضح ہے کہ یہ چوری کرکے اسمبلی میں آئے ہیں، ہم لوگ انصاف چاہتےہیں۔
عمر ایوب نے مزید کہا کہ ہماری پارٹی کانام ہی تحریک انصاف ہے، بشریٰ بی بی اوردیگرخواتین کواندربندکیاہواہے، آپ نے ہمارے ورکرز کو جیلوں میں رکھا ٹارچر کیا ہے، یہاں پر جعلی مینڈیٹ رکھنے والے بیٹھے ہیں، چور چوری کرتا ہے تو اس کا چہرہ دکھایا جاتا ہے، ہم یہاں پر چوروں کا چہرہ دیکھنے آئے ہیں