گھر کے باہر اچانک بلیک پینتھر آگیا، ویڈیو وائرل
بھارت میں گھر کے باہر اچانک بلیک پینتھر آگیا جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق بلیک پینتھر کو ریاست تامل ناڈو میں ایک گھر کے باہر لان میں گھومتے دیکھا گیا جسے دیکھ کر سب حیران رہ گئے۔
گھر کے باہر لگے کیمرے میں بلیک پینتھر کے مٹر گشت کرنے کی ویڈیو محفوظ ہوگئی۔
ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ بلیک پینتھر گھر کے باہر گھوم رہا ہے اور پھر وہاں سے چلا جاتا ہے، خوش قسمتی اس نے کسی کو کوئی نقصان نہیں پہنچایا۔
بلیک پینتھر کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی اور اسے ہزاروں کی تعداد میں مداح دیکھ چکے ہیں اور اس پر تبصرے بھی کررہے ہیں۔
ایک صارف نے لکھا کہ ’یہ نایاب بلیک پینتھر گھر کے قریب اتنی آرام سے کیسے گھوم رہا ہے۔
دوسرے صارف نے لکھا کہ ’بہت خوبصورت جانور ہے۔‘ تیسرے صارف کا کہنا تھا کہ ’لوگوں بلیک پینتھر کو دیکھنے کے لیے جنگلوں میں گھومتے ہیں اور یہ یہاں ہے۔‘