ٹیکنالوجی

کیا جی میل سروس اگست میں بند ہونے جارہی ہے؟

گوگل کی ای میل سروس جی میل کو رواں سال بند کرنے کے حوالے سے پھیلائی گئی خبر کی تردید کردی گئی، گوگل نے وضاحتی بیان جاری کردیا۔

تفصیلات کے مطابق انٹرنیٹ ٹیکنالوجی کمپنی گوگل کی ای میل سروس جی میل کے حوالے سے ایک جعلی اسکرین شاٹ پھیلا کر دعویٰ کیا گیا تھا کہ جی میل کی سروس یکم اگست 2024 کو بند کی جا رہی ہے۔

تاہم یہ دعویٰ جھوٹا ثابت ہوا اور گوگل نے وضاحت جاری کی ہے کہ جی میل کو بند نہیں کیا جا رہا، ای میل کی سروس بلا تعطل جاری رہیں گی۔

بزنس انسائیڈر کے مطابق ٹوئٹر پر ایک صارف نے جعلی اسکرین شاٹ شیئر کیا، جس میں جی میل کا لوگو دکھائی دیا اور اس میں دعویٰ کیا گیا کہ جی میل کی سروس یکم اگست 2024 کو بند کی جائے گی۔

امریکی جریدے فوربز کے مطابق مذکورہ جعلی اسکرین شاٹ کو 10 لاکھ بار دیکھا گیا اور ہزاروں افراد نے اسے شیئر کیا، بعض صارفین نے اسے مزاحیہ سمجھ کر شیئر کیا اور بعض نے اسے حقیقت سمجھ کر شیئر کیا۔

جھوٹا اسکرین شاٹ پھیلنے کے بعد دنیا بھر میں جی میل سروسز استعمال کرنے والے کروڑوں افراد پریشان ہوگئے تاہم گوگل نے جلد ہی اپنا بیان جاری کیا۔

ٹیکنالوجی ویب سائٹ دی ورج کے مطابق جی میل نے اپنے آفیشل ٹوئٹر اکاؤنٹ پر اسکرین شاٹ کو جھوٹا قرار دیتے ہوئے ای میل سروسز بلا تعطل جاری رکھنے کی تصدیق کی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button