الیکشن سے قبل بجلی صارفین کو بڑا جھٹکا
بجلی 4 روپے 56 پیسے فی یونٹ مزید مہنگی کردی گئی، بجلی صارفین کو فروری کےبلوں میں اضافی ادائیگیاں کرناہوں گی۔
تفصیلات کے مطابق نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے بجلی 4روپے 56 پیسےفی یونٹ مہنگی کردی ، اضافے سےبجلی صارفین پر 39 ارب 80 کروڑروپےکااضافی بوجھ پڑے گا۔
اضافہ دسمبر کی ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی مدمیں کیاگیا ہے ، بجلی صارفین کوفروری کےبلوں میں اضافی ادائیگیاں کرناہوں گی تاہم بجلی قیمتوں میں اضافے کا اطلاق لائف لائن صارفین پرنہیں ہوگا۔
یاد رہے نومبرکی ماہانہ ایڈجسٹمنٹ میں بجلی 4.13 روپے فی یونٹ مہنگی کی گئی تھی۔
خیال رہے چند روز قبل نیپرا نے بجلی 5 روپے 62 پیسے مہنگی کرنے کی ابتدائی منظوری تھی، بجلی صارفین کو آئندہ ماہ اضافی ادائیگیاں کرنا ہوں گی۔
بجلی دسمبر کی ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں مہنگی کی گئی ہے ، بجلی صارفین کو آئندہ ماہ اضافی ادائیگیاں کرنا ہوں گی تاہم اضافے کا اطلاق لائف لائن کے الیکٹرک صارفین پر نہیں ہوگا۔