فن اور فنکار

جاوید شیخ کی کون سی فرمائش شاہ رخ خان نے پوری کی ؟

بالی وڈ کی ہٹ فلم ’اوم شانتی اوم‘ کے سیٹ پر پاکستان کے سینئر اداکار جاوید شیخ نے شاہ رخ خان سے ایک فرمائش کی جو انہوں نے پوری بھی کی۔

اداکار جاوید شیخ نےا یک انٹرویو میں بھارتی فلم اوم شانتی اوم کی شوٹنگ کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ بالی وڈ کے کنگ شاہ رخ خان ان کے اسموکنگ بڈی تھے۔

انہوں نے کہا کہ فلم کے سیٹ پر دو چیزیں منع تھی ایک تصویر لینا اور دوسرا سیٹ پر سگریٹ نوشی کرنا، جب مجھے سگریٹ پینی ہوتی تھی تو میں سیٹ سے باہر جا کر پیتا تھا اور شاہ رخ خان کیلئے سیٹ پر ہی ٹیبل لگائی جاتی تھی اور سگریٹ کیلئے ایش ٹرے رکھ دی جاتی تھی

جاوید شیخ نے بتایا کہ جب ہم نے فلم کی شوٹنگ شروع کی تو شاہ رخ خان نے مجھے گلے لگا کر کہا کہ آپ کو سیٹ پر کچھ بھی چاہیے ہو تو مجھے بتائیں، تو میں نے شاہ رخ خان سے کہا کہ مجھے بھی آپ کی طرح سیٹ پر ہی سگریٹ پینی ہے کیونکہ مجھے باہر جا کر اسموکنگ کرنی پڑتی ہے، جس پر شاہ رخ خان نے فوری ٹیبل منگوائی اور ایش ٹرے رکھ دی۔

واضح رہے فلم اوم شانتی اوم 2007 میں ریلیز ہوئی تھی جس میں شاہ رخ خان کے ساتھ اداکارہ دپیکا پڈوکون جلوہ گر ہوئی تھیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button