فن اور فنکار

عمیرجسوال پرثنا جاوید کو طلاق دینے کے لئے بااثر شخصیات نے دباؤ ڈالا، نیا انکشاف

شعیب ملک اور ثنا جاوید کے درمیان شادی کی خبر سامنے کے بعد سے ہر شخص حیران ہے اور جاننا چاہتا ہے کہ پردوں کے پیچھے کیا ہوتا رہا۔ اب ایک نجی ٹی وی کے پاڈ کاسٹ میں یہ دعویٰ کیا گیا ہے کہ ثنا جاوید اپنے شوہر سے طلاق چاہتی تھیں اوران کے سابق شوہر عمیر جسوال کو بیوی کو طلاق دینے کے لئے با اثر شخصیات اور حلقوں کی جانب سے شدید دباوتھا۔ یاد رہے کہ شعیب ملک اور ثنا جاوید نے 20 جنوری کو انسٹاگرام پر شادی کی تصاویر شیئر کرتے ہوئے اپنی دوسری شادی کی تصدیق کی تھی۔
سما کے بیورو چیف نے پاڈ کاسٹ میں کہا کہ عمیر جسوال آخر کار پیچھے ہوگئے۔
میزد کہا گیا ہے کہ شعیب ملک کے ثنا جاوید کے ساتھ تین سال سے تعلقات تھے۔ نجی ٹی وی کے بیوروچیف نے دعویٰ کیا کہ ناجائز تعلقات ہی دونوں کی پہلی شادیوں کے اختتام کا سبب بنا۔
صحافی کے مطابق بات یہاں تک جا پہنچی تھی کہ شعیب ملک کو جس ٹی وی شو میں شرکت کے لیے مدعو کیا جاتا تھا تو وہ دعویٰ کرتے تھے کہ ثنا جاوید کو بھی بلایا جائے، تب ہی وہ آئیں گے۔صحافی کے مطابق ان دونوں کے تعلقات اس وقت ہی استوار ہوگئے تھے جب ثنا جاوید گلوکار عمیر جسوال کے ساتھ رشتہ ازدواج میں تھیں اور اداکارہ کے شوہر کو اس بات کا علم نہیں تھا البتہ کرکٹر کی پہلی بیوی کو علم ہوچکا تھا۔صحافی کا کہنا تھا کہ شعیب ملک کی طلاق کے بعد ثنا جاوید نے بھی شوہر سے طلاق لی۔

پوڈکاسٹ میں دعویٰ کیا گیا کہ ثنا جاوید اور عمیر جسوال کی طلاق کو زیادہ سے زیادہ تین ماہ ہوئے ہوں گے۔
شعیب ملک کی پہلی شادی 2010 میں بھارتی ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا جب کہ ثنا جاوید کی پہلی شادی گلوکار عمیر جسوال سے 2020 میں ہوئی تھی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button