سیاسیات

رائیونڈ میں حکومتی عہدوں کی تقسم پر تماشا اسٹیبشلمنٹ صبر سے دیکھ رہی ہے، نیا انکشاف

ملک میں الیکشن 8 فروری کو ہونا ہیں، لیکن ہر گزرتے روز کے ساتھ الیکشن کے انقعاد پر سوالات اٹھ رہے ہیں۔ تازہ ترین طور پر سینیٹ میں انتخابات ملتوی کروانے کی ایک قرار داد متفقہ طور پر منظور کر لی گئی۔ ایسے میں انتخابات کے بعد اقتدار لینے کی امیدوار سب سے اہم پارٹی مسلم لیگ ن نظرآرہی تھی۔ تاہم اب سینئر صحافی سہیل وڑائچ کے مطابق رائیونڈ میں یہ مسئلہ اٹھ کھڑا ہوا ہے کہ انتخابات کے بعد کون کس عہدے پر کام کرے گا۔ اور اسٹیبشلمنٹ یہ تماشا صبر سے دیکھ رہی ہے۔
سہیل وڑائچ نے اشاروں کنائیوں میں لکھے اپنے تازہ ترین کالم میں لکھا ہے کہ رائے ونڈ کی موسمی خبر ہے کہ تقریباً یہ طے کرلیا گیا ہے کہ مریم نواز شریف بھی نونی امیدوار برائے وزیر اعلیٰ پنجاب ہوں گی۔ دُھند کے اس موسم میں انہیں محفوظ نشستوں پر امیدوار بنایا گیا ہے تاکہ آنے والے دنوں میں ان کی جیت یقینی بنائی جا سکے۔سابق وزیر اعلیٰ حمزہ شہباز شریف کوبھی مرکز میں ہی جانا پڑے گا کیونکہ پنجاب کی میان میں حمزہ اور مریم نامی دو تلواروں کا اکٹھا ہونا ممکن نظر نہیں آ رہا۔

محکمہ موسمیات کو باپ اور بیٹی کا ایک ہی وقت میں وزیر اعظم اور وزیر اعلیٰ پنجاب بننا پسند تو نہیں مگر انہوں نے مصلحتاً خاموش رہنے کا فیصلہ کیا ہے کیونکہ وہ نونی اور عمرانی دونوں کو ایک ہی وقت میں ناراض بھی نہیں کرنا چاہتے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button