سیاسیات

بلے کا نشان نہ ملا تو بھی ہر جگہ ہمارا امیدوار ہوگا

چیئرمین تحریک انصاف بیرسٹرگوہر علی نے کہا ہے کہ امیدواروں کو نشان نہ ملا تو بھی ہر جگہ ہمارا امیدوار ہو گا۔

اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بیرسٹرگوہرعلی نے کہا کہ بائیکاٹ کی طرف بالکل نہیں جائیں گےان کو بےنقاب کریں گے کسی صورت بائیکاٹ نہیں کریں گے ہرحال میں الیکشن لڑیں گے۔

انہوں نے کہا کہ مخصوص نشستوں کی لسٹ ہم نےالیکشن کمیشن کوجمع کرا دی ہے ہمارےامیدواروں کی اسکروٹنی نہیں کی گئی، فضل الرحمان کےموقف کی تائیدکہیں سےنہ ہوئی کہ الیکشن نہ ہو۔

ان کا کہنا تھا کہ سربراہ پی ٹی آئی نےکبھی نہیں کہاکہ چیف جسٹس پر اعتماد نہیں، پارلیمان اورعدلیہ دونوں سپریم ہیں تمام جبر کے باوجود پارٹی نے صبر اور تحمل کی ہدایت کی، ہم کوئی سہولت کاری نہیں کررہے سربراہ پی ٹی آئی کے نظریہ پر چل رہے ہیں۔

چیئرمین نے کہا کہ ہمارے 800 سے زائد امیدواروں کے کاغذات مسترد کئے گئے فارم ایسے مسترد ہوئےکہ اسلام آبادہائیکورٹ نےبھی حیرانی کا اظہار کیا، بہت سے فارم مسترد کرنے میں ایک جیسےآرڈر تھے، کابینہ ممبران اور سینئر لوگوں کے کاغذات مسترد کیےگئے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button