پاکستان

گیس چوری کریک ڈاؤن: 377 گیس کنکشن منقطع، 20لاکھ سے زائد کے جرمانے

گیس چوری کریک ڈاؤن: پنجاب، خیبر پختونخواہ اور اسلام آباد میں مزید377 گیس کنکشن منقطع، اور20لاکھ سے زائد کے جرمانے عائد

سوئی ناردرن کے تحت پنجاب، خیبر پختونخواہ اور اسلام آباد کے مختلف علاقوں میں گیس چوری کے خلاف جاری کریک ڈاؤن کے دوران مزید377 گیس کنکشن منقطع کردیے.جبکہ 20لاکھ کے جرمانے عائد کیے گئے ۔

سوئی ناردرن گیس نے لاہور میں گیس کے غیر قانونی استعمال پر 21 گھریلو کنکشن جبکہ کمپریسر کے استعمال پر 25کنکشن منقطع کیے ۔راولپنڈی میں گیس کے غیر قانونی استعمال پر 144کنکشن جبکہ کمپریسر کے استعمال پر بھی 2گیس کنکشن منقطع کیے گئے اور 20 ہزار کے جرمانے بھی عائد کیے گئے۔وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں گیس کے غیر قانونی استعمال پر 7کنکشن منقطع کیے گئے ۔
شیخو پورہ میں غیر قانونی استعمال پر 39جبکہ کمپریسر کے استعمال پر 12کنکشن منقطع مزید 22ہزار کےجرمانے بھی عائد کیے گئے ۔
ملتان میں ریجنل ٹیم نے گیس کے غیر قانونی استعمال پر 2جبکہ کمپریسر کے استعمال پر 7گیس کنکشن منقطع مزید 71ہزار کے جرمانے بھی عائد کیے گئے۔
سوئی ناردرن گیس نے پشاور /کرک میں میٹر سے چھیڑ چھاڑ،گیس کے براہ راست استعمال، غیر قانونی کنکشن پر 53کنکشن منقطع کیے اور 18لاکھ کے جرمانے عائد کیے گئے .
ساہیوال میں ٹیم نے کمپریسر کے استعمال پر 3گیس کنکشن منقطع کیے گئے ۔سر گودھا میں ٹیم نے کاروائی کے دوران گیس کے غیر قانونی استعمال پر 1گیس کنکشن منقطع کیاگیا ۔گجرات میں کاروائی کے دوران 43 گیس کنکشن منقطع کیے گئے جبکہ 40ہزارکے جرمانے بھی عائد کیے گئے۔بہالپور میں کاروائی کےدوران گیس کے غیر قانونی استعمال پر 1گیس کنکشن منقطع کیا گیا ۔فیصل آ باد میں ٹیم نے گیس کے غیر قانونی استعمال پر 3گیس کنکشن جبکہ کمپریسر کے استعمال پر 2کنکشن منقطع کیے گئے ۔مردان میں کاروائی کے دوران کمپریسر کے استعمال پر 12گیس کنکشن منقطع کیے گئے ۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button