جرم کہانی

نوبل انعام یافتہ بنگلادیشی ماہر معیشت کو قید کی سزا

نوبل انعام یافتہ بنگلادیشی ماہر معیشت پروفیسر محمد یونس کو 6 ماہ قید کی سزا سنا دی گئی۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق محمد یونس کو لیبر لاء کی خلاف ورزی کے الزام میں سزا سنائی گئی۔

خبر ایجنسی کے مطابق ڈھاکا کی لیبر کورٹ نے مجرم قرار دیتے ہوئے محمد یونس کو 6 ماہ کی سزا سنائی، اس کے ساتھ ہی ان کے تین ساتھیوں کو بھی سزا سنائی گئی ہے۔

دوسری جانب محمد یونس کے حامیوں نے سزا کو سیاسی محرک قرار دیا ہے، جبکہ سزا کے فیصلے کے خلاف محمد یونس نے درخواست ضمانت دائر کی جو منظور کر لی گئی۔

سزا کے فیصلے کے خلاف محمد یونس ہائیکورٹ سے رجوع کریں گے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button