نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ نے پیر کو وزارت داخلہ میں نئے ویزا نظام کا افتتاح کر دیا۔
انہوں نے وزارت داخلہ میں میڈیا سنٹرکا افتتاح بھی کیا۔ اس موقع پر وزیر داخلہ سرفراز بگٹی بھی موجود تھے۔ وزارت داخلہ کے حکام نے وزیراعظم کو نئے ویزا نظام کے بارے میں آگاہ کیا۔
وزیراعظم کو بتایا گیا کہ نئے ویزا نظام کے تحت بزنس مینوں کو کم سے کم وقت میں ویزوں کا اجراء کیا جائے گا اور اس مقصد کے لئے کم سے کم دستاویزات درکار ہوں گی۔ ویزوں کے اجراء کے عمل کو آسان بنایا گیا ہے تاکہ ملک میں سرمایہ کاری اور کاروبار کو فروغ ملے۔
وزیراعظم نے وزارت داخلہ کی طرف سے نئے ویزا نظام کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے کہا کہ اس سے کاروبار اور سرمایہ کاری کو فروغ ملے گا۔
وزیراعظم نے وزارت داخلہ میں میڈیا سنٹر کا بھی افتتاح کیا۔ وزیر داخلہ نے اس موقع پر بتایا کہ نادرا کے تعاون سے وزارت داخلہ میں میڈیا سنٹر کا قیام عمل میں لایا گیا ہے۔
Caretaker Prime Minister Anwaar-ul-Haq Kakar being presented guard of honor by a contingent of Islamabad Capital Territory Police upon his arrival at the Ministry of Interior, Pak Secretariat, Islamabad on December 11, 2023.@anwaar_kakarpic.twitter.com/m2Xq2WlN05
— PTV News (@PTVNewsOfficial) December 11, 2023