ہمسائے کے ملازم نے غلط طور پر چھونے کی کوشش کی٬ عائشہ عمر

حال ہی میں عائشہ عُمر نے ایف ایچ ایم کے پوڈکاسٹ میں شرکت کی جہاں اُنہوں نے اپنی شادی، ’می ٹو‘ مہم اور لڑکیوں کے تحفظ سے متعلق موضوعات پر گفتگو کی۔
اُنہوں نے ’می ٹو‘ (MeToo#) مہم کے حوالے سے بات کرتے ہوئے کہا کہ “میں اس مہم کی حمایت کرتی ہوں کیونکہ میں بھی جنسی ہراسانی کا شکار ہوچکی ہوں، پہلی بار تین سال کی عُمر میں جنسی ہراسانی کا سامنا کرنا پڑا تھا”۔
عائشہ عُمر نے کہا کہ “لاہور میں ہمارے ہمسایہ کے ملازم نے مجھے اور میرے بھائی کو چُھونے کی کوشش کی تھی، اس واقعے کے بعد بھی بڑی ہوکر کئی بار ہراسانی کا سامنا کیا”۔
اداکارہ نے کراچی اور لاہور کے بارے میں بات کرتے ہوئے کہا کہ “میرے تجربے کے مطابق کراچی کے مقابلے میں لاہور زیادہ محفوظ شہر ہے کیونکہ دو مرتبہ کراچی میں مجھے ڈاکووْں نے لوٹنے کی کوشش کی، یہاں لوگ راہ چلتی عورت کو تنگ کرتے ہیں جبکہ لاہور میں ایسا کچھ نہیں ہے”