بھارت کے مرزا پور میں ایک پریشان کُن واقعہ پیش کیا، جب ایک نوجوان کو موبائل فون چوری کے شبہ میں درخت سے اُلٹا لٹکا کر بدترین تشدد کا نشانہ بنایا گیا، جس کی ویڈیو بھی سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔
بین الاقوامی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق سامنے آنے والی ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ 25 سالہ متاثرہ شخص کو درخت سے باندھ کر اُلٹا لٹکایا ہوا ہے اور ایک شخص لڑکے کو مار رہا ہے، جبکہ وہاں موجود ہجوم خاموش تماشائی کا کردار ادا کررہا ہے۔
اس موقع پر کچھ لوگ اپنے موبائل فون کے کیمرے سے واقعے کی ویڈیو بھی بنارہے ہیں۔
پولیس کے مطابق یہ واقعہ مرزا پور قصبہ کے درمند گنج علاقے میں پیش آیا۔ سوشل میڈیا سائٹس پر حملے کی ویڈیو وائرل ہونے کے بعد متاثرہ کی ماں نے پولیس کو معاملے کی اطلاع دی۔
پولیس ذرائع کے مطابق مذکورہ واقعہ میں ملوث چار افراد میں سے تین کو حراست میں لے کر مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔
اے ایس پی نے بتایا کہ مفرور ملزم کی گرفتاری کے لیے تین ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں، جو کہ باندہ ضلع کا رہنے والا ہے لیکن طویل عرصے سے مرزا پور میں مقیم تھا۔
ये समाज है
कथित मोबाइल चोर को उल्टा कर पीटा जा रहा है लोग हंस रहे हैं वीडियो बना रहे हैं #mirzapur
pic.twitter.com/ht6ZkvvV3m— Arvind Shukla (@AShukkla) December 7, 2023