تازہ ترینخبریںفن اور فنکار

پاکستان کی معروف اداکارہ نوشین مسعود انتقال کر گئیں

مشہور ڈرامہ سیریل ’ڈولی کی آئے گی بارات‘ میں صبا کا کردار نبھانے والی اداکارہ، میزبان، ڈائریکٹر، پروڈیوسر نوشین مسعود انتقال کر گئیں۔

اداکارہ کے سابق شوہر طارق قریشی کے مطابق نوشین مسعود گزشتہ کچھ عرصے سے کینسر کے موذی مرض میں مبتلا اور زیرِ علاج تھیں، ان کا آج صبح انتقال ہوا۔

اداکار عدنان صدیقی نے بھی سوشل میڈیا پر نوشین مسعود کے انتقال کی خبر شیئر کرتے ہوئے افسوس کا اظہار کیا۔
نوشین مسعود نے ڈرامہ سیریل جال، کالونی 1952ء، گھر تو آخر اپنا ہے، ڈولی کی آئے گی بارات سمیت مختلف ڈراموں میں اداکاری کے جوہر دکھائے جبکہ انداز اپنا اپنا سمیت مختلف پروگرامز میں میزبانی کی خدمات انجام دیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button