
شارٹ ٹرم کڈنیپنگ میں ملوث پولیس اہلکاروں سمیت 3 ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا، نقدی اور گاڑی بھی برآمد کرلی گئی۔
تفصیلات کے مطابق ایس ایس پی طارق مستوئی نے بتایا کہ شہری کے اغوا میں ملوث 2 پولیس اہلکاروں سمیت 3 ملزمان کو پکڑ لیا گیا ہے۔ اسٹیل ٹاؤن پولیس نے نقدی، گاڑی اور اسلحہ برآمد کرلیا ہے۔
ایس ایس ملیر طارق مستوئی نے کہا کہ ملزمان نے تاجر کے اہلخانہ سے 29 لاکھ روپے سے زائد تاوان طلب کیا۔ ملزمان نے 19 لاکھ روپے وصول کرکے تاجر کو رہا کیا۔
طارق مستوئی کے مطابق ملزمان نے اہلخانہ کو ملیرکینٹ کے قریب بلا کر رقم وصول کی۔ ملزمان نے خود کو حساس ادارے کا اہلکار ظاہر کیا۔
ملزم رفیق گارڈن ہیڈکوارٹز اور یونس کالا کوٹ تھانے میں تعینات ہے۔ گرفتار تیسرا ملزم پولیس اہلکاروں کا مخبرہے۔ گڈاپ میں تعینات ہیڈ کانسٹیبل سرفراز اور 2 ساتھیوں کی تلاش جاری ہے۔