تازہ ترینجرم کہانیخبریں

طالبات کی بس پر فائرنگ کرنے والے 6 ملزمان گرفتار

 طالبات کی بس پر فائرنگ کرنے والے چھ ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا، پولیس نے مقدمے میں دہشت گردی کی دفعات بھی شامل کردیں۔

تفصیلات کے مطابق ڈی آئی جی انویسٹی گیشنز لاہور عمران کشور نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ سندرمیں نجی کالج کی بس پر فائرنگ کے چھ ملزمان کو گرفتار کرلیا ہے، گرفتار ملزمان ہنجروال کے رہائشی ہیں اور واقع کے بعد موقع سے فرار ہوگئے تھے۔

ڈی آئی جی انویسٹی گیشنز کا کہنا تھا کہ ملزمان سجاول، ابرار، عبداللہ، احتشام وکی اور سنی پتوکی سے ایک شادی کی تقریب سے واپس آرہے تھے اور شراب کے نشے میں دھت تھے، ان کی بس ڈرائیور سے تلخ کلامی ہوئی، ملزمان نے پیچھے سے گولیاں برسادیں۔

عمران کشور نے بتایا کہ ملزمان کی فائرنگ کرکے دو طلبہ عاشہ اور نمرہ زخمی ہوئیں۔ زخمی عائشہ ابھی بھی وینٹی لیٹرپرہے۔

انھوں نے کہا کہ واردات میں استعمال ہونے والی کرائے کی گاڑی آفتاب نامی شخص کے نام پر رجسٹرڈ ہے،مالک آفتاب کی نشاندہی پر گاڑی ٹھوکر نیاز بیگ سے ملی۔

عمران کشور کے مطابق ملزمان میں سے کچھ ریکارڈ یافتہ ہیں، مقدمے میں دہشت گردی کی دفعات بھی لگا دی گئی ہیں، ابھی یہ واضح نہیں ہوسکا کہ گرفتار ملزمان میں سے کس کی فائرنگ سے طالبات زخمی ہوئیں۔ تاہم ملزمان سے اسلحہ بھی برآمد کرلیا ہےجبکہ ایک ملزم عمر کی گرفتاری کیلئے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔

ڈی آئی جی انویسٹی گیشنز کا کہنا تھا کہ طالبات اور بس ڈرائیور کے ذریعے ملزمان کی شناخت پریڈ کرائیں گے ، تحقیقات کےبعد بتاسکیں گے فائرنگ کس نے کی کیونکہ ملزمان ایک دوسرے پر الزامات لگارہے ہیں۔

عمران کشور نے بتایا کہ سکھ یاتری سے ہونے والی ڈکیتی کی واردات میں پیش رفت ہوئی ہے بہت جلد ملزمان کو گرفتار کرلیا جائے

جواب دیں

Back to top button