
پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے انٹرا پارٹی انتخابات میں بیرسٹر گوہر علی خان بلامقابلہ پارٹی چیئرمین منتخب ہوگئے۔
الیکشن کمیشن کی ہدایت پر پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے آج انٹرا پارٹی انتخابات کا انعقاد کیا۔
انتخابات کے بعد پی ٹی آئی کے چیف الیکشن کمیشنر نیاز اللہ نیازی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے تصدیق کی کہ بیرسٹر گوہر علی خان پاکستان تحریک انصاف کے چئیرمین منتخب ہوگئے ہیں۔
انہوں نے بتایا کہ عمرایوب بلامقابلہ پی ٹی آئی کے مرکزی جنرل سیکریٹری منتخب ہوگئے.
انہوں نے مزید بتایا کہ یاسین راشد پی ٹی آئی پنجاب کی صدر جبکہ منیر احمد بلوچ پی ٹی آئی بلوچستان کے صوبائی صدر منتخب ہوگئے ہیں۔
نیاز اللہ نیازی نے بتایا کہ علی امین گنڈا پور خیبرپختونخوا سے پی ٹی آئی کے صوبائی صدر منتخب ہوگئے جبکہ حلیم عادل شیخ سندھ سے پی ٹی آئی کے صوبائی صدر منتخب ہوگئے۔