تازہ ترینخبریںسپورٹس

امام الحق کی دلہن کے قیمتی جوڑوں کی قمیت کیا ہے ؟ حیران کن معلومات

حال ہی میں رشتہ ازدواج میں منسلک ہونے والے پاکستان کرکٹ ٹیم کے اوپننگ بیٹر امام الحق کی دلہن انمول محمود کے شادی کی تقریبات پر پہنے گئے دیدہ زیب لباس ان دنوں سوشل میڈیا پر گفتگو کا محور بنے ہوئے ہیں۔

گزشتہ روز 26 نومبر کو امام الحق اور انمول محمود کے ولیمے کی تقریب لاہور میں ہوئی جس میں کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان بابر اعظم سمیت کئی معروف کھلاڑیوں نے شرکت کی۔

کرکٹر کی شادی کی تقریبات کا آغاز 21 نومبر منگل کو ناروے میں مہندی کی تقریب سے ہوا تھا جس میں انمول نے معروف پاکستانی فیشن ڈیزائنر حسن شہریار یاسین (ایچ ایس وائی) کا جوڑا زیب تن کیا۔

اس جوڑے کی قیمت 15 لاکھ 50 ہزار روپے تھی جو کہ سرخ ، نارنجی اور سنہرے رنگ کا تھا

قوالی نائٹ میں پہنے گئے جوڑے کی قیمت:
امام الحق اور انمول کے لیے 23 نومبر کو لاہور میں قوالی نائٹ کا اہتمام کیا گیا جس میں بھی سابق اور موجودہ کھلاڑیوں نے شرکت کی، اس تقریب میں امام الحق استاد نصرت فتح علی خان کی قوالی گنگناتے دکھائی دیے

یہ کس ڈیزائنر کا جوڑا تھا؟
انمول محمود نے قوالی نائٹ کے لیے بھی حسن شہریار یاسین (ایچ ایس وائی) کا انتخاب کیا اور سِلور رنگ کی میکسی پہنی جب کہ امام الحق نے اس تقریب کے لیے سیاہ رنگ کا کرتا پاجامہ منتخب کیا۔

جیو ویب نے جب حسن شہریار یاسین کی ٹیم سے اس جوڑے کی قیمت جاننے کے لیے رابطہ کیا تو انہوں نے اس لباس کی قیمت 8 لاکھ 50 ہزار روپے بتائی

ولیمے کا لباس

26 نومبر کو لاہور میں ہی ولیمے کی تقریب ہوئی جس کی تصاویر فوٹو گرافر عزہ شاہین ملک نے شیئر کیں۔

اس کے علاوہ کچھ اور ویڈیو اور تصاویر بھی سامنے آئیں

انمول نے ولیمے پر ‘لاجونتی’ نامی برانڈ کا جوڑا پہنا، اس لباس کی قیمت جاننے کے لیے جیو ویب نے جب ڈیزائنر سے رابطہ کیا تو انہوں نے اس کی قیمت 17 لاکھ روپے بتائی۔

سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے انمول محمود کے جوڑے کافی پسند کیے جارہے ہیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button