تازہ ترینجرم کہانیخبریں

اساتذہ کی طالبعلموں کیساتھ زیادتی کا واقعہ ، مدرسہ سیل کردیا گیا

پولیس نے چکوال میں اساتذہ کی طالبعلموں کیساتھ زیادتی کے واقعے کے بعد مدرسہ سیل کرتے ہوئے زیرتعلیم طلبا کو گھروں کو روانہ کردیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق چکوال کے مدرسے میں طلبا سے مبینہ زیادتی کے واقعات کی تفتیش جاری ہے ، پولیس نے مدرسہ سیل کردیا اور تمام طلبا گھروں کوروانہ کردئیے گئے۔

ذرائع نے بتایا ہے دوران تفتیش گرفتارملزمان کے قبضےسے چاقو برآمد کرلیا گیا ہے تاہم مہتمم نوید حیدری اور منتظم اعلیٰ ضیا الحق کی گرفتاری کے چھاپے مارے جا رہے ہیں، دونوں گزشتہ رات مدرسے سے فرار ہوگئے تھے۔

پنجاب سائنس فرانزک لیبارٹری لاہور ی ٹیم نےچکوال پہنچ کرمتاثرہ بچوں اورگرفتارملزمان کے طبی معائنہ کےسیمپل اوردیگرمواد جمع کیا اورڈی این اے ٹیسٹ کیلئے واپس لاہورروانہ ہوگئی ہے۔

گرفتارملزم ذیشان اورانیس کومزیدریمانڈکیلئے منگل کو عدالت میں پیش کیا جائے گا۔

دوسری جانب وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے مدرسے کا دورہ کیا اور متاثرہ بچوں کے والدین سے ملاقات کی، اس موقع پر نگراں وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ ملزمان بچ نہیں سکیں گے۔ کڑی سزا دلوائی جائےگی، بچوں کی تعلیم اور انہیں ٹراما سے نکالنے کی کوششیں کررہے ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button