تازہ ترینخبریںکاروبار

اسلام میں غیر مسلموں سے تجارت جائز ہے٬ وزیر مذہبی امور

اسلام میں غیر مسلموں سے تجارت جائز٬ سب سے زیادہ ٹیکس ملٹی نیشنل کمپنیاں دیتی ہیں٬

نگران وزیر مذہبی امور انیق احمد نے کہا ہے کہ اسلام میں غیر مسلموں سے تجارت منع نہیں ہے، پاکستان میں سب سے زیادہ ٹیکس ملٹی نیشنل کمپنیاں دیتی ہیں۔

کراچی میں بزنس فورم کے عشائیے سے خطاب کرتے ہوئے نگران وفاقی وزیر کا کہنا تھا جذبات میں ہمیشہ حکمت کو غالب رکھنا چاہیے، حکیمانہ انداز ہونا چاہیے، خیال رہنا چاہیے کہ جذبات میں ملک اور ریاست کو نقصان نہ پہنچے۔

انیق احمد کا کہنا تھا کہ حج کرائے میں کمی کی کوشش کر رہے ہیں، پاکستان میں کبھی ایسا نہیں ہوا کہ آنے والا حج پچھلے حج سے سستا ہو۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button