تازہ ترینخبریںدنیا

بھارت اپنی فوج واپس بلائے، مالدیپ کی باضابطہ درخواست

مالدیپ کی حکومت نے بھارت سے باضابطہ طور پر درخواست کی ہے کہ وہ اپنی فوج مالدیپ سے واپس بلائے۔

مالدیپ کے ایوان صدر سے جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ صدر ڈاکٹر محمد معیزو نے یہ درخواست آج بھارتی وزیر ارتھ سائنسز کائرین ریجیجو سے ایوان صدر میں ملاقات کے دوران کی۔

یاد رہے کہ گزشتہ روز صدر منتخب ہونے کے بعد اپنی حلف برداری تقریب دوران محمد معیزو نے قوم سے پہلے خطاب میں کہا تھا کہ وہ انتخابی مہم میں کیے گئے وعدے پورے کریں گے۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق نو منتخب صدر نے اپنی انتخابی مہم کے دوران کہا تھا کہ وہ اقتدار میں آ کر ملک سے بھارتی فوج کو بے دخل کریں گے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button