تازہ ترینخبریںپاکستان سے

بیت لحم کے قریب بھی فائرنگ، پانچ اسرائیلی زخمی، ایک کی حالت خطرے میں

فرانسیسی خبر رساں ادارے ’’اے ایف پی‘‘ نے اسرائیلی پولیس اور طبی عملے کے حوالے سے بتایا ہے کہ جمعرات کی صبح بیت لحم کے قریب ایک مسلح شخص کی فائرنگ سے کم سے کم پانچ افراد کے زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں۔

اسرائیلی ایمبولینس سروسز کے مطابق ایک زخمی کی حالت نازک بتائی جاتی ہے۔ فائرنگ کا واقعہ غرب اردن کے شہر بیت لحم میں سرنگ کے قریب لگائے جانے والے فوجی ناکے پر پیش آیا۔

عرب دنیا کی عالمی خبر رساں ایجنسی کے مطابق فائرنگ کرنے والے فلسطینی کو اسرائیلی پولیس نے جوابی کارروائی کر کے شہید کر دیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button