تازہ ترینخبریںسیاسیات

ہم لیول پلیئنگ فیلڈ کہتے ہیں آپ ایون فیلڈ سمجھ رہی ہیں، فیصل کریم کنڈی

پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے ترجمان فیصل کریم کنڈی نے مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب کے بیان پر رد عمل دیتے ہوئے کہا کہ ہم لیول پلیئنگ فیلڈ کی بات کرتے ہیں، آپ ایون فیلڈ سمجھ رہی ہیں۔

سیکریٹری اطلاعات پیپلز پارٹی فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ لیول پلیئنگ فیلڈ کا سن کر آپ کے چہرے پر مایوسی اور ماتھے پر پسینہ کیوں آتا ہے؟

فیصل کریم کنڈی نے مزید کہا کہ لیول پلیئنگ فیلڈ ملے یا نہ ملے پیپلز پارٹی 1988 کی طرح انتخابات جیتے گی۔ پیپلز پارٹی کی قیادت مشکلات کا مقابلہ کرتی ہے، میدان نہیں چھوڑتی۔

پی پی رہنما نے کہا کہ نواز شریف کی خواہش وزیرِاعظم بننا ہے، خواہشات پر کوئی پابندی نہیں، نواز شریف کی آمد پر لاہور لاتعلق رہا۔ پیپلز پارٹی 8 فروری کو لاہور میں بھی سرپرائز دے گی۔

اس سے قبل ایک اور بیان میں فیصل کریم کنڈی کا کہنا تھا کہ نواز شریف کتنے دن سے پاکستان آئے ہیں صدر پاکستان ڈیمو کریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کو ابھی تک مس کال بھی نہیں دی۔

فیصل کریم کنڈی کا کہنا تھا کہ میری معلومات کے مطابق نواز شریف نے مولانا فضل الرحمان سے نہ ملاقات کی ہے نہ فون پر بات کی ہے۔

پی پی رہنما کا کہنا تھا کہ اس مرتبہ لوگ سلیکشن قبول نہیں کریں گے۔ ہم الیکشن میں سرپرائز دیں گے۔ آئندہ حکومت پیپلز پارٹی بنائے گی اور ہوسکتا ہے الیکشن کے بعد ہماری قیادت ن لیگ کو بھی حکومت میں شامل ہونے کی دعوت دے۔ 2008 میں ن لیگ کو ہم نے حکومت میں شامل ہونے کی دعوت دی تھی۔

ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ الیکشن شیڈول آنے کے بعد چاروں صوبوں میں جلسے کریں گے، ہم عوام کی عدالت میں جائیں گے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button