تازہ ترینخبریںسیاسیات

دوسروں کو لاڈلا کہنے والے آج خود لاڈلے ہوگئے

مسلم لیگ ق کے رہنما مونس الٰہی نے کہا ہے کہ دوسروں کو لاڈلا کہنے والے آج خود لاڈلے ہوگئے ہیں، مجرم کو کھلے عام گھومنے کی اجازت مل گئی.

تفصیلات کے مطابق مونس الٰہی کا ٹوئٹ کرتے ہوئے کہنا تھا کہ سزایافتہ مجرم نوازشریف کو دندناتے پھرنے کی اجازت مل گئی۔ دوسروں کو لاڈلا کہنے والے آج خود لاڈلے ہیں۔

انھوں نے کہا کہ پیسے، موٹرسائیکلیں، قیمے والے نان اور نہ ہی جنت کے ٹکٹ کسی کام آئیں گے۔ عوام انھیں مسترد کر چکے ہیں، ن لیگ کر لے جو کرنا ہے۔

خیال رہے کہ اسلام آباد ہائیکورٹ نے العزیزیہ اور ایون فیلڈریفرنس میں نواز شریف کو وطن واپسی پر ائیرپورٹ پر گرفتار کرنے سے روک دیا ہے اور 24 اکتوبر تک حفاظتی ضمانت منظور کرلی۔

اسلام آباد ہائی کورٹ کے چیف جسٹس عامر فاروق اور جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے نواز شریف کو ایئرپورٹ پر گرفتاری سے روکنے کاےاحکامات جاری کیے۔

عدالت کا کہنا تھا کہ نیب نے نواز شریف کو واپسی پر حفاظتی ضمانت دینے کے لیے کوئی اعتراض نہیں کیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button