تازہ ترینخبریںسپورٹس

ورلڈ کپ ٹاکرا: بھارت نے پاکستان کو لتاڑ دیا

ورلڈ کپ کے سب سے بڑے ٹاکرے میں بھارت نے پاکستان کو اچاروں شانے چت کرکے 7 وکٹوں سے میچ جیت لیا۔

پاکستان کا 193 رنز کا ہدف بھارت نے 30.3 اوورز میں 3 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرلیا۔ شبمن گل اور ویرات کوہلی 16، 16، روہت شرما 86 رنز بناکر آوٹ ہوگئے۔

شیرس ایر 53 اور کے ایل راہول 19 رنز بناکر ناٹ آؤٹ رہے۔ پاکستان کی طرف سے شاہین آفریدی نے 2 اور حسن علی نے ایک وکٹ حاصل کی۔ شاندار بولنگ پر جسپریت بمراہ مین آف دی میچ قرار پائے۔
احمد آباد کے نریندر مودی کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے گئے آئی سی سی ورلڈ کپ کے 12 ویں میچ میں پاکستانی بیٹنگ لائن بری طرح ناکام ہوگئی۔ چھ کھلاڑی ڈبل فگرز میں بھی داخل نہ ہوسکے۔ پوری ٹیم 42.4 اوورز میں محض 191 رنز پر ڈھیر ہوگئی۔

اوپنرز ٹیم کو اچھا آغاز دینے میں ناکام رہے، عبداللہ شفیق 20 اور امام الحق 36 رنز بناکر پویلین لوٹے۔ کپتان بابراعظم اور محمد رضوان نے تیسری وکٹ کیلئے 82 رنز کی پارٹنرشپ قائم کی تاہم بابر 50 رنز بناکر آؤٹ ہوگئے جبکہ رضوان نے 49 رنز بنائے۔

اس کے بعد کوئی پاکستانی بلےباز بھارتی بولرز کا مقابلہ نہ کرسکا۔ سعود شکیل 6، افتخار احمد محض 4، شاداب خان 2، محمد نواز 4، حسن علی 12 اور حارث رؤف 2 رنز بناکر پویلین لوٹ گئے۔

بھارت کی جانب محمد سراج، جسپریت بمراہ، کلدیپ یادیو، ہاردک پانڈیا، رویندرا جڈیجا نے نے 2،2 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی۔

بھارت اننگز

پاکستان کی جانب سے دیے گئے 192 رنز ہدف کے تعاقب میں بھارت کی جانب سے بیٹنگ کا آغاز روہت شرما اور شمبن گل نے کیا۔ 23 کے مجموعی جبکہ 16 کے انفرادی اسکور پر شاہین آفریدی نے شبمن گل کو پویلین کی راہ دکھائی۔

قبل ازیں بھارتی کپتان روہت شرما نے ٹاس جیت پہلے فیلڈنگ کرنے کا فیصلہ کیا، انہوں نے کہا کہ رات میں اوس کے امکانات ہیں اس لیے پہلے بالنگ کرنا چاہتے ہیں۔

بھارتی کپتان نے کہا کہ ٹیم میں ایک تبدیلی کی گئی ہے پلئینگ الیون میں ایشان کشن کی جگہ شبمن گِل کی واپسی ہوئی ہے۔

اس موقع پر قومی ٹیم کے کپتان بابراعظم نے کہا کہ بھارت کیخلاف میچ کا کوئی پریشر نہیں تاہم فیلڈنگ میں بہتری کی گنجائش ہے، کوشش ہوگی بڑا ہدف دیکر بھارت ہوم گراؤنڈ پر شکست دیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button