
سکھ رہنما امرت پال سنگھ نے مودی سرکار کے خلاف بھوک ہڑتال کا اعلان کردیا اور بھوک ہڑتال میں جیل کے باقی ماندہ قیدی بھی شامل ہوگئے۔
سکھ رہنما امرت پال سنگھ نے جیل میں بھی مودی سرکارکودن میں تارے دکھا دیئے، کشمیر میڈیا سروس نے بتایا کہ سکھ رہنما امرت پال سنگھ نے مودی سرکار کے خلاف بھوک ہڑتال کااعلان کردیا ۔
ٹائمز آف انڈیا کی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ بھوک ہڑتال میں جیل کے باقی ماندہ قیدی بھی شامل ہو گئے، بڑی تعداد میں قیدیوں کی بھوک ہڑتال سے جیل انتظامیہ کے ہاتھ پاؤں پھول گئے ہیں۔
الجزیرہ کے مطابق سکھ رہنما امرت پال سنگھ کو 23 مارچ 2023 میں بھارتی حکام نے گرفتار کیا تھا، تجزیہ نگار کا کہنا ہے کہ مودی سرکار سکھوں کی آوازد بانے کے لیے اوچھے ہتھکنڈے آزما رہی ہے۔